ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری

کراچی(پی این آئی)ڈالر دھڑام سے نیچے آگرا، انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری۔۔ انٹربینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ڈالرکی قیمت میں 28 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی ڈالر 28 پیسے کی کمی سے 176 روپے 64 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہو ئی جس کے بعد ڈالر 179 روپے 10 پیسے پر فروخت ہوا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا اور قیمت 176 روپے 74 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 92 پیسے ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close