حکومت نے سی این جی سیکٹر کو بڑی خوشخبری سنا دی، اجازت مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا ہے کہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس منگوانے کی اجازت دینے جارہے ہیں۔حماداظہر نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں بتایا کہ سی این جی سیکٹرکو اپنی گیس درآمدکرنے کی اجازت دینے کی سمری کابینہ کی توانائی کمیٹی میں لے جا رہے ہیں۔

ایم ڈی سوئی ناردرن نے کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے گیس نقصانات میں کمی آرہی ہے۔ایم ڈی سوئی سدرن نے کہا کہ کراچی میں غیر قانونی عمارتوں میں گیس کنکشن کے مسائل ہیں۔ حماد اظہر نے بتایا کہ کراچی میں ساڑھی7 لاکھ غیر قانونی گیس کنکشن ہیں۔چیئرمین اوگرا نے کہا کہ غیر قانونی کنکشن سال میں 10ارب مکعب فٹ گیس استعمال کرتے ہیں، ہم یہ معاملہ وزیراعلیٰ سندھ کے نوٹس میں بھی لاچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close