حکومت گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ پیر کے روز سے پنجاب میں ٹیکسٹائل ملیں بند کر دیں گے، اپٹما نے خبردار کر دیا

لاہور (پی این آئی) صنعتوں کو گیس کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسیو سی ایشن (اپٹما) نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ پیر تک بجلی اور گیس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پنجاب بھر میں ملیں بند کردی جائیں گی۔ کیپٹو پاور پلانٹس والی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو گیس کی بندش کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اس حوالے سے کیے جانے والے تمام دعووں کے باجود وزارت توانائی پنجاب کے 400 کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی بندش کے بعد بجلی بھی بلا تعطل فراہم نہیں کرسکی

۔ اپٹما ذمہ داران کا کہنا ہے کہ بجلی کےبار بار تعطل سے کروڑوں روپےکا نقصان ہورہا ہے، گیس کے بعد بجلی بھی نہ ملی تو صنعت کیسے چلے گی، ان حالات میں چار ارب ڈالر کی ایکسپورٹ متاثر ہو سکتی ہے۔ اپٹما کا کہنا ہے کہ حکومت 24 گھنٹے گیس دے یا بجلی، ورنہ پیر سے ملیں بند کرکے ہڑتال پر چلے جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں