شرح سود میں غیرمتوقع اضافہ،اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی (آئی این پی ) کاروباری دن کے پہلے روز بروز پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد100 انڈیکس 12 بج کر 42 منٹ پر 45 ہزار 824 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔ کولگیٹ پالمولیو پاکستان لمیٹڈ کمپنی کی شئیر پرائس 94 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 499 روپے تک پہنچ گئی.

پاکستان ٹوباکو کمپنی لمیٹڈ کمپنی کے شئیر کی قیمت 56 روپے کی کمی کے بعد 1080 روپے اور لکی سیمنٹ کے شئیر کی قیمت 31 روپے کم ہوکر 737 روپے ہوگئی جبکہ بینکنگ سیکٹر کی شئیر پرائس میں اضافہ دیکھا گیا، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کے شئیر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا اور قیمت 142 روپے ہوگئی، میزان بینک کی شئیر پرائس 4 روپے اضافے کے بعد 154 روپے ہوگئی۔ دیگر بینکوں میں بینک الفلاح، فیصل بینک، عسکری بینک کی حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں