4ماہ کیلئے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ، حکومت نے عوام کو بڑا تحفہ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے موسم سرما کیلئے بجلی کے رعایتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ یکم نومبر سے 28 فروری تک بجلی صارفین کو رعایتی نرخوں پربجلی ملے گی جس کے تحت آئندہ 4 ماہ میں گزشتہ سال کی نسبت اضافی استعمال پربجلی 12.96 روپےفی یونٹ ملے گی۔

فیصلے کا اطلاق گھریلو اور کمرشل دونوں صارفین پر ہو گا جبکہ کےالیکٹرک کےصارفین بھی اس فیصلےسےمستفید ہوں گے۔ رعایتی پیکج کی منظوری اس سے قبل وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close