سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، رواں ہفتے کے دوران فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(نیوزڈیسک )سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی، رواں ہفتے کے دوران فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی۔۔۔۔ ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت میں تیزی سے کمی ہورہی ہے ۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے ۔

دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 566 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 11 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے۔رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں 9900 روپے کمی ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close