2دن بعد ہی بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں پھر اضافہ، خبر نے پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست بھیج دی۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپے39 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے اور نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 2 نومبر کو سماعت کرے گا۔

دستاویز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کیلئے کی گئی ہے تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔دستاویز میں بتایا گیا ہےکہ 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔بجلی کی قیمت میں اضافے کیلئے اعلان وفاقی وزیر توانائی پہلے ہی کہہ چکے ہیں۔واضح رہےکہ اس سے قبل 15 اکتوبر کو وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ کیا گیا تھا۔گزشتہ روز وزارت خزانہ کی جانب سے بھی آؤٹ لُک جاری کی گئی تھی جس میں عوام کو مزید مہنگائی سے خبردار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close