سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ، فی تولہ مزید 1600روپے مہنگا ہو گیا

کراچی(پی این آئی )سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ، فی تولہ مزید 1600روپے مہنگا ہو گیا۔۔۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1793 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب1600 روپے اور 1371روپے کا اضافہ ہوگیا۔

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 127200روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 109053روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400روپے اضافہ ہوا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close