گاڑیاں پھر انتہائی مہنگی ہونیوالی ہیں، کارساز کمپنیوں نے گاڑیوں کے شوقین افراد کو بری خبر سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی) مہنگائی کی چکی میں پستے پاکستانیوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی۔ متوقع طور پر کار ساز کمپنیاں آئندہ دنوں میں اپنی کاروں کی قیمت میں بہت زیادہ اضافہ کرنے جا رہی ہیں۔ آٹومیکرز اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ خام مواد مہنگا ہونے، لاجسٹک میں مشکلات بڑھنے اور چِپ (Chip)کا فقدان ہونے کی وجہ سے کرنے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کار ساز کمپنیاں کئی ہفتے پہلے گاڑیوں کی قیمتوں میں یہ اضافہ کر چکی ہوتیں، تاہم وہ حکومت کی درخواست پر قیمتوں میں اضافہ مو¿خر کرتی آ رہی ہیں۔

تاہم اب انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یکم نومبر سے کمپنیاں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس اضافے میں گاڑیوں کی قیمتیں 5فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہیں۔چیئرمین پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ٹویوٹا انڈس موٹرکمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی کاکہنا ہے کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ اب کسی بھی وقت ہو سکتا ہے کیونکہ کمپنیاں کافی وقت سے حکومت کی درخواست پر یہ اضافہ مو¿خر کرتی آ رہی ہیں اور اب اس میں مزید تاخیر نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں