مرغی کی قیمت کو پھر سےپر لگ گئے، ہوشربا اضافہ

اسلام آباد/کراچی (آئی این پی )ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی میں تین روز میں مرغی کا گوشت 350 روپے سے 440 روپیکلو ہوگیا ہے، زندہ مرغی کی قیمت بھی 30 روپے فی کلو بڑھ گئی ہے۔ ادھرکوئٹہ میں مرغی کا گوشت تین سو پچاس روپے سے بڑھ کر 380 روپے فی کلو ہوگیا ہے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت بھی 250 سے بڑھ کر290 روپے ہوگئی ہے، دکانداروں

کا کہنا ہے کہ انہیں فارم سے ہی مرغی مہنگی مل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں کو مرغی سپلائی ہوتی ہے، وہیں سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ، اگر یہی صورت حال رہی تو مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close