مہنگائی !!ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کااضافہ

اسلام آباد(آئی این پی) ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی ، فی کلوگرام گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853روپے ہو گیا،قیمتوں میں اضافے کے بعدگلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی جبکہ

گھریلو سلنڈر 2655روپے کا ہوگیا، کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close