چینی کی سرکاری قیمت میں پھر اضافہ، فی کلو قیمت بڑھا کر کتنی کر دی گئی؟

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی سرکاری ریٹیل اور ایکس ملز قیمت میں25پیسے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی جانب سے چینی کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 

 

جس کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت89.50سے بڑھا کر 89.75روپے فی کلو کردی گئی ہے جبکہ چینی کا ایکس ملز ریٹ 84.50روپے سے بڑھا کر 84.75روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نئی سرکاری قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ نئی قیمتیں 15 نومبر 2021 تک نافذ العمل رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close