بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہونےوالا ہے؟ نیپرا کو درخواست کردی گئی

کراچی(پی این آئی)بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ ہونےوالا ہے؟ نیپرا کو درخواست کردی گئی۔۔۔ کراچی میں بجلی کی تقیسم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 97 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق کے الیکٹرک نے درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1.76 ارب روپے مانگے ہیں جبکہ کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 29 ستمبر کو ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close