مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر ،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے ) کے چیئرمین شیخ عبدالوحید نے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان کر دیا ۔ ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی صنعتوں کو قیمتوں میں فوری کمی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں میں زبردست اضافے کی وجہ سے پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچیں ۔ ٹیکس میں کمی پر حکومت کے شکر گزار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close