لاہور (پی این آئی)سوزوکی نے کچھ عرصہ قبل تقریبا چالیس سال کے بعد اپنی مشہورزمانہ گاڑی ” سوزوکی بولان “ بند کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب خبریں آ رہی ہیں کہ کمپنی اس میں تبدیلیوں کے بعد اسے دوبارہ مارکیٹ میں اتارنے جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک پر گاڑیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے معروف پیج ” کار انتھیوز یسٹک “ نے پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ” سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی سوزوکی بولان کو بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اب اسے دوبارہ متعارف کروانے کا اعلان کر دیاہے لیکن اس مرتبہ اس میں بڑی تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ اب اس میں ” ایئر کنڈیشن “ بھی صارفین کو میسر آئے گا ۔“سوزوکی کی جانب سے 1982 میں یہ گاڑی ” ہائی روف “ کے نام سے متعارف کروائی گئی تھی لیکن بعدازاں 1991 میں جب اس کی تیاری کراچی میں بن قاسم پلانٹ پر شروع کی گئی تو اسے ” بولان “ کا نام دیا گیا ۔ یہ گاڑی پاکستانی صارفین میں بے حد معروف ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں