پٹرول کی قیمت میں ایک روپے ، ڈیزل میں 10 روپے اضافے کی سفارش کی گئی، وزیر اعظم نے پانچ پانچ روپے کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی، وزیر اعظم نے دونوں طرف برابر کرے اضافہ پانچ پانچ روپے کر دیا۔اعلان کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیاہے۔گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی

جبکہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی تھی۔حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے ۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،یہاں یہ بھی واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے گزشتہ روز پٹرول ایک روپیہ اور ڈیزل ساڑھے 10 روپے مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی تاہم حکومت نے دونوں کو ملا کر 10 روپے مہنگا کرنے کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل تجویز سے آٹھ پیسے کم اور لائٹ ڈیزل اوگرا کی تجویز سے 42 پیسے زیادہ مہنگا کیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close