اسلام آباد(پی این آئی) گزشتہ سال سے اب تک پاکستان سٹیل ملز کے 5ہزار کے لگ بھگ ملازمین کو نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے اور اب حکومت باقی ماندہ ملازمین کو بھی گھر بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔پارلیمان کے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنا چاہتی ہے اور یہ معاملہ اس وقت زیرغور ہے۔
ان ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر نوکری سے نکالا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سینیٹر فیصل سبزواری کی سربراہی میں ہونے والے قائمہ کمیٹی کے اس اجلاس میں وزارت کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دے کر گھر بھیجنے پر 9سے 10ارب روپے خرچ ہوں گے۔ گزشتہ 6سال سے حکومت ان ملازمین کو ادائیگیاں کر رہی ہے۔ گولڈن ہینڈشیک میں ہر ملازمین کو لگ بھگ 10لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ حکام نے اجلاس میں یہ بھی بتایا کہ ہم سالانہ 50لاکھ ٹن سٹیل برآمد کر رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں 70سے 80لاکھ ٹن سٹیل پیدا ہو رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں