انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان، 13ماہ کی بلند ترین سطح بھی عبور کر گیا

لاہور (پی این آئی )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے اور 13 ماہ کے بعد 168 روپے کی سطح عبور کر گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 168 روپے 5 پیسے پر فروخت ہو رہاہے اور یوں 13 ماہ بعد ایک مرتبہ پھر سے 168 روپے کی سطح عبور کر گیا ہے ۔

آخری بار ڈالر اگست 2020 میں 168.43 روپے پر بند ہوا تھا ۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، مارکیٹ کھلنے پر شیئر ز کا لین دین شروع ہو تو 100 انڈیکس 46 ہزار 625 پوائنٹس پر تھا جس میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد اب تک 303 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے اور انڈیکس 46 ہزار 928 کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close