پہلا ملک جہاں بٹ کوائن کو قانوی حیثیت دیدی گئی، بٹ کوائن اپنانے والے ہر شہری کو 30ڈالرز دینے کا اعلان

سین سلوا ڈور(پی این آئی )وسطی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں بٹ کوائن کو قانونی کرنسی کی حیثیت دے دی گئی ہے۔ایل سلواڈورنے جون 2021 میں ایک قانون کی منظوری دی تھی تاکہ بٹ کوائن کو قانونی کرنسی بنا دیا جائے اور سات ستمبر سے اس پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔

ایسا، سلواڈور کے صدر نایب بوکلے کی کوششوں سے ممکن ہوا اور ان کی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اقدام سے متعدد شہریوں کو پہلی مرتبہ بینک سروسز تک رسائی مل سکے گی اور ہر سال بیرون ملک سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر کی فیسوں کی مد میں خرچ کیے جانے والے 40 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوسکے گی۔ ستمبر کو ایک ٹوئٹ میں صدر نایب بوکلے نے کہا کہ کل سے تاریخ میں پہلی مرتبہ پوری دنیا کی نظریں ایل سلواڈور پر مرکوز ہوں گی، بٹ کوائن نے ایسا ممکن بنایا۔انہوں نے کہا کہ ایک غریب انسان بٹ کوائن میں کیسے سرمایہ کاری کرسکتا ہے جس کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہ ہوں۔صدر کی جانب سے اس کرنسی کو اپنانے والے ہر شہری کو 30 ڈالرز دینے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close