پاکستان کا ایک اور علاقہ جہاں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، یومیہ کتنا تیل اور گیس حاصل ہو گا؟

پشاور (پی این آئی) پاکستان کا ایک اور علاقہ جہاں تیل و گیس کا ذخیرہ دریافت کر لیا گیا، یومیہ کتنا تیل اور گیس حاصل ہو گا؟۔۔۔ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے۔ خیبر پختونخوا کے ولی بلاک میں ولی نمبر ایک سے تیل اور گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

یہاں چار ہزار 727 میٹر گہرے کنویں سے روزانہ کی بنیاد پر 11.361 ملین سٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس اور 895 بیرل خام تیل نکالا جائے گا۔ اس حالیہ کامیابی کے بعد او جی ڈی سی ایل نے بنوں بیسن کے جنوب مغربی حصے پر ہائیڈرو کاربن کی تلاش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close