سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

کراچی (پی این آئی)سونا مزید سستا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی.. پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی آگئی۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی۔

دس گرام سونے کی قدر 343 روپے کی کمی کے ساتھ 96 ہزار 22 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے جہاں اس کی قدر 12 ڈالر کم ہو کر 1812 ڈالر فی اونس رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں