میں اپنے کام کا جوابدہ ہوں، مجھ سے نہ پوچھیں کہ پہلے کیا ہوا کیا نہیں ہوا ؟

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی حکومت کے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ میں اپنے کام کا جوابدہ ہوں، مجھ سے نہ پوچھیں کہ پہلے کیا ہوا کیا نہیں ہوا ، آئی ایم ایف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اکتوبر میں واشنگٹن جا کر ان سے بات کروں گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ حکمت عملی کے بغیر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ وزیرِ اعظم عمران خان کو ہر ماہ وزارتِ خزانہ کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اقتصادی مشاورتی کونسل بنائی ہے، معاشی حکمت عملی کے لیے 14شعبوں کے گروپس بنائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر سے پرفارمنس ریویو شروع کر دیا جائے گا، اگر ہم اپنی سرگرمیاں پلان نہیں کریں گے تو ملک ترقی نہیں کر سکتا۔وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، اکتوبر میں واشنگٹن جاوں گا اور آئی ایم ایف سے بات کروں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں