اسلام آباد (پی این آئی) کورونا ڈیلٹا ویرینٹ سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئیں، خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی، خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے پاکستان میں یکم ستمبر سے پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا مزید نہ بڑھنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر فی بیرل کمی ہوگئی ہے۔ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ اور ڈالر مہنگا ہونے پر ہوئی ہے۔یاد رہے 15اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ کیا، جس کے تحت حکومت نے پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمیتں نہیں بڑھائی گئیں جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 81 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 88 روپے 30 پیسے مقرر ہوئی ہے۔اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 85 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے پٹرول کی کھپت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پٹرول کی کھپت 5فیصد اضافے سے 8لاکھ 14ہزار ٹن رہی ،جولائی میں پٹرول کی کھپت کسی بھی مہینے میں اب تک ریکارڈ کی جانب والی بڑی مقدار ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی کھپت جولائی میں0.25 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 23 ہزار ٹن رہی ،فرنس آئل کی کھپت 7فیصد اضافے سے 3لاکھ 74 ہزار ٹن رہی، ہائی اوکٹین کی کھپت 5 فیصد بڑھ کر11ہزار739ٹن ریکارڈ کی گئی ، لائٹ ڈیزل آئل کی کھپت گزشتہ ماہ 45 فیصد اضافے سے 1869 ٹن رہی ، جیٹ فیو ل کی کھپت جولائی میں 5 فیصد کمی سے 38 ہزار ٹن رہی، مٹی کے تیل کی کھپت 34 فیصد کی نمایاں کمی سے 4216 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں