اسلام آباد(آئی این پی)وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 81پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 10پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 119روپے 80پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 116روپے 53پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق اتوار کی رات 12بجے ہوگا جبکہ یہ قیمتیں اگلے 15دن کیلئے ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں