مہنگائی، یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

پنڈی گھیب (آن لائن) پنڈی گھیب یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ چینی، گھی، دالیں، آٹا، صابن، شیمپو سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔عام شہری کو ملنے والا ریلیف بھی واپس لے لیا گیا۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے ایک پھر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ یوٹیلیٹی سٹورعام آدمی کے لیے ریلیف پوائنٹ تھالیکن موجودہ حکومت نے پے در پے قیمتوں میں اضافہ کرکے یہ سہولت تقریباََ ختم کر کے رکھ دی ہے۔ صابن چینی دالیں گھی آٹا شیمپو اور دوسری متعدد اشیاء مہنگی کر دی ہیں۔ تبدیلی کے نام پر بننے والی حکومت کو چاہیے کہ وہ عام آدمی کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے سبسڈی دیکر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close