اسلام آباد(پی این آئی)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 10 ہزار 300 روپےہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 94564 روپے ہوگئی ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہو کر 1811 ڈالرفی اونس پر آگئی ہے۔ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں