ڈالر10ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،کرنسی ڈیلرزنے عوام کو خبردار کر دیا‎

کراچی (پی این آئی)ملک میں ڈالر کی قیمتوں کی اڑان کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری ہے ، دس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ملک میں ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج کاروباری روز کے آغاز کے کچھ دیر بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، آج بروز منگل ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 164 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے،گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ سامنے آیا تھا جس کے بعد کرنسی ڈیلر بوستان نے عوام کو کہا ہے کہ وہ کسی کی باتوں یا افواہوں میں آکر ڈالر کی خرید نہ کریں یہ جلد ہی نیچے واپس آجائےگا ۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت سے بھی اس پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ملک بوستان نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ تعمیرات کے شعبے میں دوبارہ ایمنسٹی اسکیم سے ڈالر کی پرواز کو روکا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.30روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.20روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 224روپے سے بڑح کر225.50روپے اور قیمت فروخت226روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں