فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کردی گئی صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں ریلیف ملے گا

اسلام آباد (پی این آئی)جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 21 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی ،صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں مین ریلیف ملے گا ۔تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی کمی کے حوالے سے اپنا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا ،فیصلے کا اطلاق لائف لائن زرعی صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔ ممبر سندھ نیپرا کے مطابق کیا سی پی پی اے کا این ٹی ڈی سی کے ساتھ بجل ترسیل کا کوئی معاہدہ ہے ۔ سی پی پی ا ے حکام کے مطابق این ٹی ڈی سی کا بجلی کمپنیوں کے ساتھ بجلی ترسیل کا معاہدہ ہے۔ ممبر سندھ نیپرا کے مطابق اگراین پی سی سی کسی چیز کی ذمہ داری نہیں لیتا تو ٹیرف پٹیشن کیوں لے کرآئے ہیں ۔ ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کے مطابق سب کو پتا چلنا چاہیے کہ مسئلہ کہاں پر آرہاہے، ڈھائی سال سے چل رہاکہ ادارے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اب بات سیٹل ہونی چاہیے کہ کس کی کیاذمہ داری ہے ۔معاملے پرسی پی پی اے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز نمائندگان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ نیپرا حکام کے مطابق میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پلانٹس چلانے سے ڈیڑھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔ این پی سی سی حکام کے مطابق ہمیں دو سو ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کم فراہم کی گئی ہے ۔ نیپرا حکام کے مطابق ایل این جی اورکوئلے کی قلت سے اکاسی کروڑ اناسی لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا ۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق حالیہ بجلی بحران پر حکومت انکوائری کررہی ہے ، فیول کی عدم دستیابی کا معاملہ اوگرا سے متعلق ہے ہمارے ڈومین سے باہر ہے ۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے نے گزشتہ تین سال کی تیرہ ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں ،ان ایڈجسٹمنٹس سے گیارہ ارب روپے کا صارفین کو فائدہ پہنچے ۔ سی پی پی اے حکام کے مطابق جو ایڈجسٹمنٹس نیپرانے منظور نہیں کی تھیں ان کو ری کنسائل کرکے لائے ہیں، ہم اس کا ایک الگ سے کیس بنا کر اتھارٹٰی کے سامنے پیش کریں ۔ ممبر نیپرا نے کہاکہ ان ایڈجسٹمںٹ کے حوالے سے قانونی پہلووں کو بھی لے کرآئیں ۔ چیئر مین نیپرا کے مطابق نیپرا ان ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بعد میں فیصلہ کرے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close