سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

کراچی(آئی این پی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350روپے اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9ہزار 700روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قدر 300روپے اضافے کے بعد 94ہزار 50روپے ہے۔صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5ڈالر کم ہوکر 1820ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں