ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فارما ٹریڈ وانڈسٹری کی آج ملک گیرکا ایک روزہ شٹر ڈاون ہڑتال

راولپنڈی (پی این آئی) فارما سیکٹر کے تمام شعبوں بشمول مینو فیکچررز ڈسٹری بیوٹرز ہول سیلرز چین فارمیسیز ریٹیلرز کا آج ملک گیر ایک روزہ شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان زاہد بختاوری چیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن پنجاب نے فارما ٹریڈ و انڈسٹری سے پر زور اپیل کی کہ وہ آج کی شٹر ڈاون ہڑتال کو اپنی صفوں میں اتحاد قائم کر کے کامیاب بناکر ثابت کر دیں کی پاکستان کی فارما ٹریڈ و انڈسٹری ایڈ وانس ٹیکس کے خلاف اور واپسی کےلئے متحد ہے دریں اثناءزاہد بختاوری کی قیادت میں ایک اعلی سطحی اختیاراتی مذاکراتی کمیٹی کی تشیکیل دی گئی جس میں سید سراج الدین خواجہ اسد ارشد اعوان عبید اللہ چوہدری عمران رشید شامل تھے جنہوں نے عاصم احمد چیئرمین ایف بی آر اور ممبر پالیسی سے ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات کیے آل پاکستان فارما موومنٹ نے ہر ممکن کوشش کی کہ مذکرات کامیاب ہو جائیں اور عوام بالخصوص کرونا کے مریضوں کو ادویات بر مل سکیں اور انکو کوئی تکلیف نہ ہو کمیٹی کے ممبران نے چیئرمین ایف بی آر کو فارما سیکٹر میں ٹیکس نیٹ بڑھانے اور ریوینو جمع کرنے کا آسان اور بہتر طریقہ کار پیش کیا تاکہ مذاکرات کامیاب ہوں اور شٹر ڈاون ہڑتال نہ ہو سکے مگر مثبت پیش رفت نہ ہو نے سے مذاکرات ناکام ہو گئے زاہد بختاوری نے کہا کہ آج کی ہڑتال عوام کو ممکنہ تکالیف کی ذمہ داری موجودہ حکومت ہو گی اور ہم نے ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ہر ممکن کوشش کی کہ عوام کو اس بحران سے بچالیں اب بھی وقت ہے کہ ایڈوانس ٹیکس کی فوری واپسی کا اعلان کرکے عوام کو جان بچانے والی اور کرونا ادویات کی ترسیل کو ممکن بنا کر عوام کو کرونا کی چوتھی لہر کے بحران سے نکالے ورنہ حکومتی بے حسی کسی بڑے انسانی نقصان کاپیش خیمہ بن سکتی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close