سونے کی قیمتوں میں یکدم کمی، خریداروں کیلئے اچھی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1808 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے ساتھ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ نتیجے میں ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر ایک لاکھ 9 ہزار 200 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر93 ہزار 621 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 1234.56 روپے پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کی کمی سے 1808 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے ساتھ مقامی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 258 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں