پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان،کاروباری حضرات کیلئے اچھی خبریں آگئیں

کراچی (پی این آئی ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔100 انڈکس میں آج 218 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈکس 47137 سے ہوا،ایک وقت میں 100 انڈکس 47460 کی سطح پر پہنچ گیا جس کے بعد اس میں کمی دیکھنے میں آئی،تاہم کاروباری دن کا خاتمہ مثبت انداز میں ہوا اور سٹاک مارکیٹ 47356 کی سطح پر بند ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 157.74 سے کم ہو کر 157.54 روپے پر بند ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں