سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ، خریداروں کیلئے خوشخبری آگئی

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں سونا 600 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کی کمی کے ساتھ 1758 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں سونا 600 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد اس کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ آٹھ ہزار روپے ہوگئی ہے۔

close