پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، آئی ٹی ایف سی نے پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلئے ساڑھے 4 ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی- تفصیلات کےمطابق پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان ساڑھے 4 ارب ڈالرقرض کا معاہدہ طے پاگیا ،آئی ٹی ایف سی پاکستان کو تین سال میں 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔ذرائع اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کو ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالرز ملیں گے، پاکستان اس رقم سے خام تیل اور ایل این جی درآمد کرے گا،یہ رقم پارکو،پی ایس او اور پاکستان ایل این جی کو فراہم کی جاے گی۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کا ورچوئل انعقاد کیا گیا ،معاہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد اور آئی ٹی ایف سی کے سربراہ ہانی سلیمی نے دستخط کئے، وزیر اقتصادی امور ڈویژن عمر ایوب بھی تقریب میں موجودتھے- وفاقی وزیر عمرایوب نے تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قرض کی منظوری کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، انہوں نے پاکستان اور اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیا- واضح رہے کہ حکومت نے رواں ماہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں دو بار ہ کمی کر دی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس میں مزید کمی کر دی ہے، ایف بی آر نیاس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پر17فیصدسیلز ٹیکس کی شرح کو برقرار رکھا گیا ہے، مٹی کے تیل پر سیلزٹیکس 9.15فیصدکم کرکی6.7فیصد اور لائٹ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 2.74فیصد کم کرکی0.2فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں کمی دوسری بار کی گئی ہے، رواں ماہ کی نو تاریخ کو حکومت نے مٹی کیتیل پر سیلز ٹیکس15.44 فیصدسے کم کرکے 10.07 فیصد، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح 3.67 فیصد کی تھی جبکہ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی شرح 17فیصدپربرقرار رکھی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close