سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اتنی کمی کہ خریداروں کی موجیں لگ گئیں

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں مسلسل دوسرے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔کراچی صرافہ اینڈ جیولرز گروپ کے مطابق جمعہ کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ نو ہزار 300 روپے ہوگئی۔ دس گرام سونا 171 روپے سستا ہو کر 93 ہزار 536 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 1420 اور دس گرام چاندی کی قیمت 1217 روپے پر برقرار رہی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ اس سے قبل مسلسل تین روز تک سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close