سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

کراچی (آ ن لائن) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں19ڈالرزکا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1783ڈالر کی سطح پرریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میںاضافے کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت1550روپے اضافے سے1لاکھ8ہزار850، دس گرام سونے کی قیمت1329روپے اضافے سے93ہزار321روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1420روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close