کاروبار رات 8 بجے تک کھلا رکھنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) کورونا وباء کے باعث سندھ انتظامیہ کی طرف سے عائد پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے پابندیوں میں نرمی کیلئے دیئے گئے72گھنٹے کے نوٹس پر حکومتی ردعمل نہ آنے کے بعد ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔اس حوالے سےکراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پولیں نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا کوئی مارکیٹ سیل کی گئی تو تاجر سڑکوں پر آکر احتجاج کریں گے۔گذشتہ وز ایک اجلاس میں کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق رضوان عرفان کنوینر،جمیل پراچہ ڈپٹی کنوینر،عتیق میر ڈپٹی کنوینر،شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینر،حکیم شاہ ڈپٹی کنوینر،وقاص عظیم ڈپٹی کنوینر اوررانا رئیس ڈپٹی کنوینر قرار پائے۔ تاجر ایکشن کمیٹی نے کورونا پابندیوں میں نرمی سے متعلق حکومت سندھ کو 72 گھنٹے کے نوٹس کے بعد بھی غیر سنجیدہ حکومتی رویہ اور کراچی تاجر ایکشن کے ساتھ رابطہ نہ کرنے پر ہفتہ کے روز بطور احتجاج شہر بھر کے بازار رات آٹھ بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان بھی کیا ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close