آٹا، چینی، گھی، گوشت، انڈے، چاول، مرغی سب مہنگا، کتنی قیمت بڑھی؟ سرکاری ادارے نے بتا دیا

سرکاری ادارے محمکہ شماریات نے اعتراف کر لیا ہے کہ مہنگائی میں کمی کی بجائے اضافے کا رحجان ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق ایک سال میں چینی اوسطاً ساڑھے 16 روپے فی کلو اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 118 روپے مہنگا ہوا۔
اسی کے ساتھ بکرے کا گوشت 104 روپے، گائے کا گوشت تقریباً 60 روپے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 91 روپے اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 129 روپے، چاول 8 روپے ، دہی 14 روپے اور انڈے تقریباً 31 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون 2020 کے مقابلے میں مہنگائی کی شرح 8.6 سے بڑھ کر 10.8 فیصد ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں