کراچی (پی این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے پہلے روز100 انڈیکس 47770 سطح پر پہنچ گیا، اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار کاروبار کیلئے سرگرم دکھائی دیے، جس سے 645 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، کاروباری شیئرز کی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروبار کے پہلے روز سرمایہ کاروں کے سرگرم ہونے کے باعث 100انڈیکس میں 645 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس سے 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اب تک ایک ارب سے زائد شیئرز کا کاروربار ہوچکا ہے۔ کل کاروباری شیئرز کی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بھی زبردست تیزی کا رجحان رہا، انڈیکس 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ کاروباری حجم کی نئی تاریخ رقم ہو گئی، کے ایس ای100انڈیکس 1200پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 169ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب روپے سے تجاوز کر گیا، کاروباری تیزی کے نتیجے میں55.84فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق رواں سال 4فیصد کی معاشی نمو اور اگلے سال کیلئے نمو کی شرح 4.8فیصد کا ہدف مقرر کئے جانے ،نئے وفاقی بجٹ میں 900ارب روپے کا ترقیاتی نجٹ مختص کرنے ،رواں مالی سال میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس رہنے جبکہ آئندہ سال کرنٹ اکائونٹ خسارہ جی ڈی پی کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم رہنے کی پیش گوئی اورحکومت کی جانب سے اقتصادی محاذ پر دیئے جانیوالے مختلف سر پرائززنے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں