کراچی (آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے154.75روپے سے گھٹ کر154.55روپے اور قیمت فروخت154.85روپے سے گھٹ کر154.65روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے154.80روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کی کمی سے155.10روپے سے گھٹ کر155روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1روپے کی کمی سے188.50روپے سے گھٹ کر187.50روپے اور قیمت فروخت190روپے سے گھٹ کر189روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید50پیسے کی کمی سے218.50روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت220روپے سے گھٹ کر219.50روپے ہوگئی
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں