مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

کراچی (آن لائن )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 2850روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ12ہزار750روپے کی بلندسطح پر پہنچ گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت23 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1907ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت2850روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار750روپے اور دس گرام سونے کی قیمت2443روپے کے اضافے سے96ہزار665روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کے اضافے سے1480روپے ہوگئی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close