پاکستان سٹاک ایکسچینج نےسب سےبڑے کاروبار کا ریکارڈ توڑ ڈالا، سرمایہ کاروں کیلئے خوشخبری

کراچی (پی این آئی) پاکستان سٹاک ایکسچینج نے ایک دن کے سب سے بڑے کاروبار کا ریکارڈ توڑ دیا ، سٹاک ایسکچینج میں ایک روز میں 1.65 ارب روپے سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 46 ہزار 300 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں تیزی آنا شروع ہوئی اور اب تک انڈیکس میں 511 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس کاروبار کے اختتام پر46 ہزار 812 تک پہنچ گیا ہے ۔سٹاک ایکسچینج کا آج کا روز تاریخی رہا، رواں سال فروری کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ رواں سال 11 فروری کو ایک ارب 12 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب میں طے ہوئے تھے ۔آج 100 انڈیکس 511 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 812 پوائنٹس پر بند ہوا، کاروباری دن میں ایک ارب 56 کروڑ شیئرز کے سودے 28 ارب میں طے پائے۔مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 85 ارب روپے سے بڑھ کر آٹھ ہزار 87 ارب روپے ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close