مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کی شامت آگئی

فیصل آباد(آن لائن) مہنگے داموں مٹن 700روپے،بیف 1300روپے اور مرغی کاگوشت 470روپے فی کلو فروخت کرنے والیاقصاب کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی،اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے کاروائی کرتے ہوئے ستیانہ روڈ سے چار قصابوں کو گرفتار کرکے حوالات بھجوادیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات پر دوران انسپکشن شہباز مٹن اینڈ بیف شاپ، صابر مٹن اینڈ بیف شاپ،حبیب اللہ مٹن اینڈ بیف شاپ سے قصابوں کو مٹن (چھوٹا گوشت) 1200 سے 1300 روپے فی کلو بیچنے پر موقع سے گرفتار کیا جبکہ مٹن کا سرکاری ریٹ 850 روپے فی کلو ہے۔دوران انسپکشن قصاب خالد اور شہباز نے مزاحمت بھی کی جبکہ انہوں نے فیس ماسک بھی نہ پہن رکھا تھا ۔قصابوں کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں مقدمات کا اندراج کرا دیا گیا جبکہ اے سی سٹی نے موقع پر موجود گاہکوں کو ان کے زائد پیسے بھی واپس دلوادیئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close