ڈالر یکدم کتنا اوپر چلا گیا؟ روپے کے مقابلے قدر میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں چھٹیوں کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے دورا ن ڈالر 55 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 152 روپے 80 پیسے کی سطح پر پہنچ گیاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں آ ج کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 45 ہزار 174 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور اس وقت تک انڈیکس 485 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 45 ہزار 660 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔ انٹر بینک مارکیٹ میں چھٹیوں کے بعد آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close