گھریلو صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 31روپے تک مہنگی ہونے کا انکشاف، پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

مکوآنہ (پی این آئی) ملکی تاریخ میں بجلی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچنے کا انکشاف، گھریلو صارفین کے لئے فی یونٹ قیمت 31 روپے مقرر کردی گئی۔دستاویزات کے مطابق گھریلو صارفین کے لئے کم سے کم 23 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 روپے فی یونٹ ریٹ مقرر کیا گیا ہے، گھریلو صارفین پانچ کلو واٹ پر 31 روپی57 پیسے فی یونٹ مقرر , گھریلو صارفین کے لئے پانچ کلو واٹ سے زائد لوڈ پیک آورز 31 روپے ستاون پیسے فی یونٹ مقرر جبکہ آف پیک آورز میں مذکورہ لوڈ پر 23 روپے چھتیس پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب کمرشل پانچ کلو واٹ سے کم لوڈ پر 28 روپے مقرر، پانچ کلو واٹ سے زیادہ لوڈ پر پیک آورز 32 روپے 74 پیسے ، آف پیک آورز پر 24 روپی98 پیسے قیمت مقرر کی گئی ہے۔جنرل صارفین کے لئے 27 روپے 49 پیسے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔صنعتی سیکٹر میں 25 کلو واٹ تک پیک آورز کی قیمت 25 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مذکورہ لوڈ پر آف پیک آورز میں فی یونٹ قیمت 21 روپے 93 پیسے مقرر ، پانچ کلو واٹ تک پیک آورز 25 اعشاریہ 18، آف پیک 25 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ پانچ سو سے پانچ ہزار کلو واٹ تک پیک ریٹ 25 اعشاریہ18، آف پیک ریٹ 21 اعشاریہ 54 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ تمام صارفین کے لئے مذکورہ فی یونٹ قیمت میں ٹیکسز بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close