مکوآنہ (این این آئی )مہنگائی کے سونامی میں غوطہ زن عوام کیلئے ایک اور بری خبر، اٹلس ہنڈا نے موٹر بائیکس کی قیمت1600 سے 3000 تک بڑھادیں۔عوامی سواری موٹرسائیکل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہونےلگی ہے، اٹلس ہنڈا نے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 3 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، نوجوانوں کی پسندیدہ ہنڈا سی 125 کی قیمت 3000 روپے اضافے سے 1 لاکھ 39 ہزار500 روپے کی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق سی ڈی 70 سی سی موٹر سائیکل 1600 روپے بڑھ کر 84 ہزار500 روپے کی ہوگئی، ی ڈی100 سی سی 3000 بڑھا کر 1 لاکھ17 ہزار500 روپے کی کردی گئی، ہنڈا کمپنی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق کر دیا گیا۔شہری عوامی سواری کی قیمتیں بڑھنے پر پریشان ہیں،قیمتوں میں اضافے پر ڈیلرز بھی سر پکڑ کے بیٹھ گئے ہیں جو کورونا وبا کے باعث کاروبار نہ ہونے سے پہلے ہی پریشان ہیں۔یاد رہے کہ ماہ جنوری میں ہنڈا نے عوامی سواری موٹرسائیکل کی قیمتوں میں دو بار اضافہ کیا تھا، سی ڈی 70 کی قیمت میں 2400 روپے، ہنڈا 125 کی قیمت میں تین ہزار، ہنڈا 125 سیلف سٹارٹ کی قیمت میں 3400 روپیاضافہ کیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں