کراچی (این این آئی ) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر154کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستانکی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر95پیسے بڑھ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید152.85روپے سے
بڑھ کر153.80روپے اور قیمت فروخت152.95روپے سے بڑھ کر153.90روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 152.70روپے سے بڑھ کر154روپے اور قیمت فروخت153روپے سے بڑھ کر154.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں3روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد یورو کی قیمت خرید 182.50روپے سے بڑھ کر185روپے اور قیمت فروخت1894روپے سے بڑھ کر187روپے پر جا پہنچی اسی طرح1.50روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211روپے سے بڑھ کر212.50روپے اور قیمت فروخت213روپے سے بڑھ کر214.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر 20پیسے مہنگا ہو گیا جبکہ یورو کی قدر میں1.20روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں