پاکستان پر کروڑوں ڈالرز کی بارش، عالمی بینک نے منظوری دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 40 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان کے مطابق اسپیڈ پروگرام کی بدولت صوبے میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں آنے والی مشکلات کو کم کیا جاسکے گا، پروگرام کے تحت تعلیم و صحت کے شعبے میں شفافیت اور بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ مرد و عورت کے درمیان بنیادی سہولیات کی فراہمی کو برابری کی بنیاد پر رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان 1950 سے عالمی بینک کا ممبر ہے اور اب تک 40 ارب ڈالر کی سہولت حاصل کرچکا ہے اس وقت ورلڈ بینک کے تعاون سے 13 ارب ڈالر کی لاگت سے 57 منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں