ڈالر مہنگا ہوا یا سستا؟ کاروباری حضرات کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی (پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ دوسر ی جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 25 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 152.99 روپے سے مہنگا ہو کر 153.24 پیسے پر بند ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں بھی آج کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ، کاروبار شروع ہو اتو 100 ا نڈیکس 45 ہزار 399 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر بعد تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس45ہزار 626 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن یہ ترقی کا سفر یونہی جاری نہیں رہ سکا اور انڈیکس نے واپسی کا سفر شرو ع کر دیا ۔ سٹاک مارکیٹ میں اب تک 93 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 306 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close