اسلام آباد(آئی این پی) اوگرا نے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر جبکہ سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ بدھ کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)کی طرف سے اپریل کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کے لیے
ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.17 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.16 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.763 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔سوئی ناردرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.59 ڈالر فی یونٹ تھی جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر مارچ میں ایل این جی کی قیمت 9.31 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی تھی، سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.02 ڈالر کمی کی گئی، جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.04 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی تھی۔۔۔۔ نواز شریف نے فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، جے یو آئی کے ناراض رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا کراچی(آئی این پی) جمعیت علمائے پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پی ڈی ایم کا نمائشی صدر بنایا تھا، پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا، پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم غیر فطری اور مفاداتی اتحاد تھا، پی ڈی ایم سے فائدہ اٹھانے کے لیے نواز شریف نے ہوشیاری سے کام لیا۔انہوں نے کہا کہ نمائشی صدر ہونے کی وجہ سے فضل الرحمان سے اختلاف کیا تھا، نواز شریف نے اپنے معاملات سیدھا کرنے کے لیے پی ڈی ایم بنائی تھی۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی سیاسی انداز میں اپنے معاملات آگے بڑھا رہی تھی، پیپلزپارٹی نے بھی بڑی
ہوشیاری سے پی ڈی ایم کو کٹھ پتلی بنادیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے انتہائی طور پر اپنی سیاست کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، شوکاز نوٹس تو مسلم لیگ ن اور ان کے رہنماں کو ملنا چاہیے، محمد زبیر ملاقاتیں کرتے تھے انہیں تو کوئی شوکاز نہیں دیا گیا۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ ن لیگ یقینا بڑی پارٹی تھی لیکن فضل الرحمان کو نمائشی رکھا گیا، پیپلزپارٹی نے بڑی ہوشیاری سے اپنے پتے کھیلے ہیں، ممکن ہے اب نئی سیاسی صف بندی ملک میں رونما ہوجائے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں